Saturday, November 10, 2018

میں کوئی دھمکی دینے والا لیڈر نہیں

میں کوئی دھمکی دینے والا لیڈر نہیں      

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو آج احتساب عدالت لایا گیا ۔ شہبازشریف کو سید نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں ملزم شہباز شریف کی پیشی پر کمرہ عدالت میں وکلا کے نعروں پر جج سید نجم الحسن نے کہا کہ اس شور شرابے میں کیسے کیس کی سماعت کروں گا؟ احتساب عدالت میں سماعت کے آغاز پرنیب کے وکیل نے شہبازشریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ریمانڈ میں اسمبلی اجلاس کی وجہ سے تفتیش نہ ہوسکی۔
نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کورٹ سے استدعا کی کہ شہباز شریف کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
شہبازشریف نے عدالت میں کہا کہ حلفاً کہتا ہوں پروڈکشن آرڈرکے دوران بھی مجھ سے تفتیش کرتے رہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شہبازشریف نے انہیں دھمکی دی جس پر شہبازشریف نے کہا کہ میں نے کوئی دھمکی نہیں دی ، مجھ
پر عائد یہ الزام غلط ہے۔

No comments:

Post a Comment

FIA Inspector test Syllabus

  FIA Inspector test Syllabus: FPSC has announced  62 posts of inspectors in Federal Investigating Agency in adevertisement published...